ہومپاکستانرومانیہ کے ثقافتی ورثے سے آگاہی، طلبہ کو نیشنل لائبریری آف پاکستان آنے کی دعوت

رومانیہ کے ثقافتی ورثے سے آگاہی، طلبہ کو نیشنل لائبریری آف پاکستان آنے کی دعوت

اسلام آباد (سب نیوز): پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈان سٹوئنسکو نے طلبہ کو رومانیہ کے ثقافتی ورثے، تاریخ اور ادب سے آگاہی کے لیے نیشنل لائبریری آف پاکستان اسلام آباد کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

رومانیہ کے سفیر کے مطابق نیشنل لائبریری میں رومانیہ سے متعلق انگریزی زبان میں کتب کے علاوہ رومانی ادب، تاریخ اور فنونِ لطیفہ پر مشتمل کتابوں کا انتخاب موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لائبریری میں بچوں کے لیے انگریزی اور رومانی زبان میں کتابیں بھی دستیاب ہیں، جو کم عمر قارئین کو رومانیہ کی ثقافت، کہانیوں اور روایات سے روشناس ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں۔

سفیر ڈان سٹوئنسکو نے کہا کہ یہ ذخیرہ طلبہ، محققین اور رومانیہ کی تاریخ و ثقافتی ورثے کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک مفید ذریعہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔