ہومپاکستانموجودہ حکومت کے کیسز بھی کھلے ہیں، صرف میڈیا پر تشہیر نہیں ہو رہی، چیئرمین نیب

موجودہ حکومت کے کیسز بھی کھلے ہیں، صرف میڈیا پر تشہیر نہیں ہو رہی، چیئرمین نیب

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے کیسز بھی کھلے ہوئے ہیں، متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو پتہ ہے کس کس کا کیس کھلا ہے، صرف میڈیا پر ابھی تشہیر نہیں ہو رہی۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ پوچھا جاتا ہے موجودہ حکومت کے کیس کب کھولیں گے؟ کس نے کہا کیس نہیں کھلے، موجودہ حکومت کے کیس کھلے ہوئے ہیں، میرا یہ نظریہ نہیں کہ سسٹم بیٹھ چکا ہے، صرف چیلنجز ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا کہ جمہوریت پسند ممالک جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں ان کا اپنا کردار مشکوک ہے، منی لانڈرنگ مقدمات پر وہ ممالک ہمیں جواب ہی نہیں دیتے، ان ممالک کے قول و فعل میں زمین آسمان کا تضاد ہے، خود ان ممالک نے لوگوں کو مزید منی لانڈرنگ کی گنجائش دے رکھی ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ گلف وار کی وجہ سے پیسہ باہر جانا رک گیا ہے، اب واپس آئے گا، لوگ باہر بچے پڑھا رہے ہیں اور یہاں ٹیکس نہیں دے رہے، باہر کے ممالک سے ہمیں جواب تک نہیں ملتا، میں یہاں آپ کے سامنے بے بسی کا اظہار کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پگڑی اچھالے بغیر کسی سے پوچھیں تو فوری لوٹی رقم واپس کر دیتا ہے، اتنا پاکستان کا بجٹ نہیں جتنی ہم ریکوری کر کے دے رہے ہیں، میری ریکوریوں میں مصالحہ شامل نہیں ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد نے کہا کہ آپ کو کیا کسی کا کٹا سر چاہیے یا پگڑیاں چاہئیں؟ میں کسی کا نام اس لیے نہیں دیتا کہ ممکن ہے وہ کل بری ہو جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔