ہومبریکنگ نیوزامریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات

اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون اور خطے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے دیرپا امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ 18 جون کو طے پانے والے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اس کی روح اور متن کے مطابق عملدرآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔