ہومتازہ ترینروسی صدر پیوٹن نے یوکرین سے جاری جنگ کے دوران فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین سے جاری جنگ کے دوران فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا

ماسکو: روسی صدر ولایمیر پیوٹن نے یوکرین سے جاری جنگ کے دوران فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت روس کے فوجی یونٹس کی تعداد 24 لاکھ 41 ہزار 630 کردی جائے گی۔

اس میں 15 لاکھ 50 ہزار 500 فوجی اہلکار ہوں گے۔

اس سے پہلے 27 جولائی کو جو حکمنامہ جاری کیا گیا تھا اس میں فوجیوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار مقرر کی گئی تھی۔ اس طرح موجودہ تعداد میں ساڑھے 15 ہزار فوجیوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔