ہومتازہ تریناتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ

اتحادیوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو شام 4 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔