ہومبریکنگ نیوزکراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان

کراچی: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ہر ماہ ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہو سکتی ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اتھارٹی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کی منظوری سے صارفین پر 34 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔