اسلام آبا(سب نیوز)اپوزیشن لیڈرمحمودخان اچکزئی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی فوری تقرری کا مطالبہ کر دیا۔
خط میں اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کے اہم عہدوں پر تقرری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر سمیت سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی مدت 26جنوری 2025کو مکمل ہو چکی، اہم آئینی عہدوں کو فوری پرکرنا الیکشن کمیشن کے تسلسل، آزادی اور ساکھ کیلئے ضروری ہے، الیکشن کمیشن کے اہم عہدوں پر تقرری میں تاخیر تشویش کا باعث ہے۔
محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے آئینی ذمہ داری فوری پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر،سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی تعیناتی کیلئے فوری کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن کی مثرفعالیت کیلئے خالی عہدوں پر فوری تقرری ضروری ہے۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، چیف الیکشن کمشنر کی فوری تقرری کا مطالبہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
