ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ مزید 2غیر ملکی دورے متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ مزید 2غیر ملکی دورے متوقع

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم رواں ماہ 2 غیر ملکی دورے کریں گے،شہباز شریف 17 اگست سے انڈونیشیا کا دورہ کریں گے جہاں وہ جکارتہ میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ،دوسرا دورہ کرغزستان کا کریں گے جہاں وہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کریں ایس سی او سمٹ یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ مزید 2 غیر ملکی دورے متوقع ہیں، وزیراعظم 17 اگست سے انڈونیشیا کا دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ڈی ایٹ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،جہاں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔شہباز شریف دوسرا دورہ کرغزستان کا کریں گے جہاں وہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کریں ایس سی او سمٹ یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔دونوں دوروں کے دوران وزیراعظم کی اہم علاقائی اورعالمی امور پر رہنماوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔