مظفر آباد /اسلام آباد (سب نیوز)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔مظفر آباد ڈویژن کے آٹھ حلقوں پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی جبکہ حلقہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی اور لینڈسلائڈنگ کے باعث عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا، تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے۔پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہوگئے۔ حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشن میں سے 51 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے ناصر حسین ڈار 1690 ووٹ لے کر پہلے اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے محمد سعود مختار 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے 35 جموں 2: 142 پولنگ اسٹیشن میں سے 100 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 18788 ووٹ لے کر پہلے اورآزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5041 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے 36 جموں 3: 140 پولنگ اسٹیشن میں سے 50 کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے محمد احسن رضا 10002 ووٹ لے کر پہلے نمبر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 4756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔ایل اے 37 جموں 4: 185 پولنگ اسٹیشن میں سے 113 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم لیگ(ن)کے مریم جاوید 17989 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور آزاد امیدوار عثمان علیم 13600 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 38 جموں 5 کے 115 پولنگ اسٹیشن میں سے 48 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے ذیشان علی 5483 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4935 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے 39 جموں 6: 157 پولنگ اسٹیشن میں سے 32 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے راجہ محمد صدیق 2328 ووٹ لے کر پہلے اور پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان 650 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے 40 کشمیر ویلی ون کے 47 پولنگ اسٹیشن میں سے 23 کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 1178 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ(ن)کے محمد نعیم خان 65 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے 19پولنگ اسٹیشن میں سے 13 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے محمد عامر شاہ 984 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار صبا دیوان 588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے 42 کشمیر ویلی 3، 43 پولنگ اسٹیشن میں سے 12 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے سید شوکت علی شاہ 1319 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 682 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے 43 کشمیر ویلی 4، تمام 10 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: تمام27 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے 45 کشمیر ویلی 6، 41 پولنگ اسٹیشن میں سے 15 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 2444 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 562 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن اب تک آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہماری شکایات پر کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہا ہے، اگر نوٹس لے لیا جاتا تو آج ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات کی ساکھ بحال ہوسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی احتجاج کرنے اور دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، ہم آج کے انتخابات میں بیلٹ بکس بھرنے اور ہمارے پولنگ ایجنٹس کو غیر قانونی طور پر پولنگ اسٹیشنوں سے نکالنے کے حوالے سے متعدد تحریری شکایات پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا اور کم از کم دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنائے گا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ جبر سے آزاد کشمیر میں حکومت نہیں چل سکے گی، ہم ایسے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے،آزاد کشمیر میں عوامی رائے پیپلز پارٹی کے حق میں ہے، لیکن یہاں پر ٹھپے لگائے جارہے ہیں، کیا اس طرح الیکشن جیتے جاتے ہیں، پولنگ افسران ایسے بیلٹ نہ گنیں جن پر مہر نہیں لگی ہوئی، ہم کسی دھونس اور جبر کو نہیں مانیں گے، آزاد کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنائے جائیں، شفاف الیکشن ہوں تو مسلم لیگ ن قیامت تک بھی الیکشن نہیں جیت سکتی۔مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیئر بخاری کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوران مسلم لیگ(ن)پر دھاندلی اور انتخابی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ جبر اور دھونس کے ذریعے انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ (ن)2024 کے انتخابات میں بھی ناکام رہی تھی اور اب بھی غیر شفاف طریقوں سے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نے الزام لگایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق حسین کو قتل کیا گیا جب کہ متعدد پولنگ سٹیشنوں کے باہر مسلم لیگ (ن)کے کارکن ووٹروں میں بیلٹ پیپر تقسیم کرتے رہے۔نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ انتخابی عمل کو کسی صورت آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات قرار نہیں دیا جا سکتا، اس لیے ایسے انتخابات کے نتائج بھی قابل قبول نہیں ہوں گے۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری جماعت ان مبینہ بے ضابطگیوں کے تحت ہونے والے انتخابات کو تسلیم نہیں کرے گی ۔
