ہومپاکستانایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

اسلام آباد(سب نیوز)ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ائرپورٹ پر اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کا خیر مقدم کیا ،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اس موقع پر موجود تھے ۔

ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کی ملاقات ہوئی ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں، امید ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں، آپ کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنے بھائی محسن نقوی سے دوبارہ ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات فقیدالمثال ہیں،پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کا ہمیشہ معترف رہا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔