ہومپاکستانعمران خان کی بہن کا معرکہ حق اور پاک فوج کیخلاف شرمناک بیان، نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں طلبی

عمران خان کی بہن کا معرکہ حق اور پاک فوج کیخلاف شرمناک بیان، نورین نیازی کی این سی سی آئی اے میں طلبی

اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر طلبی کا نوٹس جاری کر دیا،این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو 20جولائی دن 12 بجے اسلام آباد میں طلب کیا ہے، این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹے، تضحیک آمیز بیان کی تشہیر کی گئی، عدم پیشی پر یہ سمجھا جائے گا کہ دفاع میں پیش کرنے کو کچھ نہیں۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آیا تھا،نورین نیازی نے معرکہ حق کو افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مودی کے ساتھ مل کر ڈرامہ کیا گیا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہیں فکس کر دیتا، وہ اس لیے رکا کہ اسرائیل ان کے پیچھے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا، ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے ، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے ، یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہیں۔نورین نیازی نے کہا کہ انہوں نے ابراہم اکارڈ کرانا تھا، اسرائیل سے پاکستان کے رابطے تھے ، اسی لیے یہ سارا ڈرامہ پاک فوج کو عزت دلانے کے لیے کیا گیا۔این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو انکوائری کے سلسلے میں اسلام آباد میں بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے)نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن نورین نیازی کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر مہم پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد انکوائری کے سلسلے میں تفتیش جاری رہی ہے۔نوٹس میں نورین نیازی سے کہا گیا ہے کہ آپ کو ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ جھوٹا، جارحانہ اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا مواد پھیلاتے ہوئے پایا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو انکوائری کے سلسلے میں اسلام آباد میں بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور انکوائری نمبر آر ای -2031/2026 کے تحت طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ تصور کیا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے یا کہنے کو کچھ نہیں ہے۔نورین نیازی کو 20 جولائی کو سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں دن 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور اپنے ساتھ اصل شناختی کارڈ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر تعزیرات پاکستان کی شق 147 کے تحت قابل سزا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے یوٹیوب چیلنج پر دیے گئے انٹرویو میں الزام لگایا کہ معرکہ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ کرنے سے گریز کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا تھا۔ ماہرین کے مطابق نورین نیازی کے الفاظ، لب و لہجہ اور یہ سوچ بانی پی ٹی آئی کے اس مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں جس کا محور صرف اور صرف ذاتی مفاد ہے، بانی پی ٹی آئی، اس کی بہنیں اور خاندان اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ملکی سالمیت کو بھی دا وپر لگایا جا سکتا ہے۔ماہرین یہ مذموم بیان پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کہ یہ فوج ہماری ہے اور ان کے لیڈر کی بھی یہی سوچ ہے کی اصلیت کی عکاسی کرتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ نورین نیازی کا یہ گمراہ کن بیان بھارتی بیانیے کو تقویت دیتا ہے جسے اب بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف استعمال کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔