اسلام آباد(آئی پی ایس ) نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے پاکستان میں پرتگال کے سفیر پالو میگوئل گوئڈس ڈومنگیوس سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کمیشن کے مینڈیٹ اور پاکستان بھر میں بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن نے بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے، پالیسی اور قانون سازی میں اصلاحات کو آگے بڑھانے، ادارہ جاتی ترقی کے فروغ اور بچوں کے حقوق سے متعلق نگرانی کے نظام کو موثر بنانے کے لیے کمیشن کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔دونوں جانب سے پاکستان میں بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے مزید فروغ کے لیے باہمی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
چیئرپرسن این سی آر سی کی پرتگالی سفیر سے ملاقات، بچوں کے حقوق کے تحفظ پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
