اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ رابن رافیل نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اسلام آباد میں ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی ایشیائی امور سفیر رابن رافیل نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات کی مثبت پیش رفت کو سراہا۔
انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور اسے پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے مسلسل اور باقاعدہ رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تفہیم کو گہرا کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے تھنک ٹینکس اور تعلیمی اداروں کے درمیان مزید نزدیک تر رابطوں اور تبادلوں کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے سابق امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری رابن رافیل کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
