اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں جمادی الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم جمادی الثانی ہجری 12 نومبر 2026 کو ہوگی۔
جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا اور ملک کے کسی بھی حصے سے جمادی الثانی کے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 12 نومبر بروز جمعرات کو ہوگی۔دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے فیصلے کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ملک بھر میں جمادی الثانی 1448ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی ہجری 12نومبر 2026کو ہوگی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
