اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام پاکستان اسلام آباد کیامیر مفتی اویس عزیز کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
اسلم غوری نے کہا کہ آئین اور قانون کے احترام کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جے یو آئی قائدین اور کارکنوں پر حکومتی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مفتی اویس عزیز کو فلفور رہا کیا جائے، کارکن اشتعال میں نہ آئیں اور قیادت کے اگلے حکم کا انتظار کریں۔
