اسلام آباد (آئی پی ایس)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیر خارجہ ڈاکٹر اریوتھشام آدم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ڈاکٹر اریوتھشام آدم کو مالدیپ کے 61ویں یومِ آزادی کی آئندہ تقریبات پر مبارکباد بھی پیش کی۔گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور دنیا میں پیش آنے والی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر مالدیپ کی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔دونوں رہنماں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
