ہومپاکستانپاکستان کی جانب سے جنوبی سوڈان کو یومِ آزادی پر مبارکباد

پاکستان کی جانب سے جنوبی سوڈان کو یومِ آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے جمہوریہ جنوبی سوڈان کو اس کے یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

مبارکبادی کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ “پاکستان، جمہوریہ جنوبی سوڈان کی حکومت اور عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر اپنی پرتپاک اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔”

پاکستان نے جنوبی سوڈان کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

جنوبی سوڈان کو یومِ آزادی مبارک! 🇸🇸

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔