ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر گفتگو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر گفتگو

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور عالمی منظرنامے پر پاکستان کی پوزیشن سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کرکے واپس اسلام آباد پہنچے ہیں، گلگت بلتستان میں انہوں نے نومنتخب وزیراعلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کو ساتھ ملا کر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔