اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپ کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے معمول کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران عمرہ کی غرض سے بیرونِ ملک جانے والے ایک مسافر کو سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا۔دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران پاسپورٹ پر ہسپانوی امیگریشن کا جعلی اسٹیمپ پایا گیا۔ مزید تصدیق پر معلوم ہوا کہ امیگریشن ریکارڈ کے مطابق مذکورہ مسافر کا یورپ سفر کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔بعد ازاں مسافر کو آف لوڈ کر کے حراست میں لیا گیا اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔
