ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا سیکٹر ایچ 16میں زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا سیکٹر ایچ 16میں زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے سیکٹر ایچ 16میں زیر تعمیر اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کا دورہ کیا اور ماڈل جیل منصوبہ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ میں شامل ایڈمن بلاک کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے ماڈل جیل کی بیرک نمبر ایک اور دو کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ بیرک نمبر تین کا تقریبا 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ بیرکس میں سینٹری و بجلی کا تمام کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور ماڈل جیل منصوبہ میں شامل ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کو بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماڈل جیل کے واچ ٹاورز اور تمام سنتری پوسٹوں کی تکمیل بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے اطراف باقی ماندہ بانڈری والز کا کام بھی جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فلٹریشن پلانٹ کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیوریج، ڈرینج، فٹ پاتھوں کی تعمیر سمیت دیگر کام کو بھی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

اسی طرح ماڈل جیل میں اسٹریٹ لائٹس کیلئے تمام پولز بھی نصب کردئیے گئے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے فیز ٹو کا پی سی-ون تیار کر لیا گیا ہے اور نئے مالیاتی سال میں اسلام آباد ماڈل جیل کے فیز ٹو پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبہ کے تمام ترقیاتی کاموں کے اعلی معیار اور جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران جاری تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی مثر نگرانی کے زریعے اعلی معیار اور جلد از جلد تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔