Saturday, June 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینامریکی حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، ٹرمپ مذاکرات اور معاہدے کے پابند نہیں: ایران

امریکی حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، ٹرمپ مذاکرات اور معاہدے کے پابند نہیں: ایران

تہران (آئی پی ایس) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ تو مذاکرات کے اصولوں کے پابند ہیں اور نہ ہی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہجنگ بندی کی یہ غیر ذمہ دارانہ خلاف ورزی ہمیشہ کی طرح امریکا کے لیے پسپائی اور پشیمانی کا باعث بنے گی۔
ایرانی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ الزام تراشی کا کھیل اب مزید نہیں چلے گا اور امریکا کو اپنے اقدامات کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔