Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومکامرسپاکستان ایس سی او کے ممبر ممالک کیساتھ تجارت کے اضافے کیلئے پرعزم ہے ، عاطف اکرام شیخ

پاکستان ایس سی او کے ممبر ممالک کیساتھ تجارت کے اضافے کیلئے پرعزم ہے ، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے بشکیک میں ایس سی او بزنس کونسل کی بورڈ میٹینگ میں شرکت کی ۔
کرغیزستان کے شہر بشکیک میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں ممبر ممالک کے درمیان کاروبار کے فروغ اور پاکستان میں سرمایہ کاری مواقعوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے ممبر ممالک کے درمیان زمینی ،فضائی اور ریل کے ذریعے کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانے پر زور دیا ۔


عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایس سی او شاندار علاقائی اتحاد ہے جس کے ممبرممالک صلاحیتوں،سرمائے ،اور وسیع مارکیٹ جیسی سہولیات سے مالا مال ہیں، پاکستان ایس سی او کے ممبر ممالک کیساتھ تجارت کے اضافے کیلئے پرعزم ہے ،
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں، پاکستان ایک بڑی آبادی ،شاندار مواقعوں اور بہترین ریٹرن کا حامل ملک ہے جو سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ممبر ممالک کی بزنس کمیونٹی پاکستان آئے اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں سے فائدہ اٹھائے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔