Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینپاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: (آئی پی ایس ) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 14 ہزار 9 سو روپے کم ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 13 ہزار 410 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 413 روپے کم ہوکر 6 ہزار 946 روپے پر آگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 149 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 156 ڈالر پر آگیا ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 17 ہزار 2 سو روپے سستا ہوگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔