Wednesday, June 24, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینقومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی ایوان میں آمد ہوئی، ارکان نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے پاس ملاقات کے لیے خود چل کر گئے، اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ میرا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، مولانا سے جو بھی تنہائی میں باتیں ہوئیں، وہ راز رہیں گی، قبر تک جائیں گی۔

وزیراعظم نے اپوزیشن ارکان سے بھی مصافحہ کیا، وزیراعظم خصوصی طور پر اپوزیشن لیڈر اور دیگر ارکان کی نشستوں تک گئے اور ان سے خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں کیں ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے لطیف کھوسہ اور نور عالم خان سے بھی مصافحہ کیا۔

بلاول بھٹو اپنی نشست سے اٹھ کر وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے گئے، وزیر اعظم اور بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔