اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کردیے۔وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں خالد مقبول صدیقی، مصطفی کمال، فاروق ستار اور امین الحق شامل تھے جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے 4 نکات پرگفتگو کی گئی جب کہ پارٹی نے وزیراعظم سے شہری علاقوں کے لیے ترقیاتی پیکج کامطالبہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی حکومتوں پرمجوزہ آئینی بل، سندھ میں گورنرشپ اور ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنان کی بازبی پر بھی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ایم کیو ایم کے آئینی مجوزہ بل،لاپتا کارکنان پرکمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

