Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینکوئٹہ، انسداد دہشتگردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمر قید کی سزا سنا دی

کوئٹہ، انسداد دہشتگردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمر قید کی سزا سنا دی

کوئٹہ(سب نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملزمان کو سماعت میں پیش کیا۔ عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کے ساتھی رہنما صبغت اللہ کو بھی عمر قید کی سزا سنائی۔ دونوں ملزمان پر احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام تھا۔
استغاثہ کے مطابق گوادر میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار شبیر ایک مظاہرے کے دوران پتھر لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔ جس کی ذمہ داری ریاست نے ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں پر عائد کی۔مقدمے کے دوران دونوں رہنماوں کو باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا اور انہیں اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ مقدمہ مارچ 2025میں پیش آنے والے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد شروع ہونے والی کارروائیوں کے سلسلے سے جڑا ہوا ہے۔تحقیقات کے مطابق حملے کے بعد کوئٹہ سول اسپتال کے مردہ خانے سے مبینہ طور پر کچھ لاشیں نکالنے کے واقعے پر بھی قانونی کارروائی کی گئی۔ جس کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔
دوسری جانب بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت کارروائیوں کے الزامات کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے طویل عرصے سے احتجاجی تحریک جاری ہے، جس کے دوران متعدد بار لانگ مارچ اور مظاہرے کیے گئے ہیں۔یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت چلایا گیا، جبکہ عدالتوں میں ایسے مقدمات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔