Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانسربراہ پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ کا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا خیر مقدم

سربراہ پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ کا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا خیر مقدم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاونڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی لائی جائے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب کی حالت بدلنے میں اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو پٹرول کی قیمت اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی کرے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بے تحاشہ اضافے پر روزمرہ کی زندگی کی جو اشیا ضروریہ ہیں ان کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے اور ساتھ مانیٹرنگ سسٹم لائے تاکہ روزمرہ کی جو ضروری اشیا ہیں ان کی قیمتوں میں بھی فوری کمی لائی جائے۔ ٹرانسپورٹ کی کرائے میں کمی لائی جائے اور جو سات مارچ سے پہلے کی ایشیا ضروریہ کی قیمتیں تھیں وہ واپس لائی جائیں انہوں نے کہا کہ 74 روپے پٹرول کی کمی سے عوام کو کچھ ریلیف ملا ہے لیکن زیادہ ریلیف ہی غریبوں کے لیے آسانی پیدا کر سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔