عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
امریکی کروڈ آئل 1.79فیصدمزیدسستا ہوگیا،جس کے بعد قیمت 79اعشاریہ 36ڈالر فی بیرل پر آگئی،جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.54فیصد کمی دیکھی گئی ہے،جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 81اعشاریہ 89ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی تھی۔

