بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ اپنے شمالی کوریا کے سرکاری دورے کی تکمیل کے بعد پیانگ یانگ سے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے۔ورکرز پارٹی آف کوریاکے جنرل سیکرٹری اور ریاستی امور کمیشن کے چیئرمین کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو نے ایئرپورٹ پر صدرشی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کے لیے ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد کی۔
ایئرپورٹ کی جانب جانے والے راستے پر پیانگ یانگ کے مخلتف حلقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے چین -شمالی کوریا کی دوستی کے نعرے لگاتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کو پرُ جوش انداز میں الوداع کیا۔

