Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانجی بی انتخابات 8فروری کا ری پلے تھا ، یہ الیکشن نہیں، سلیکشن پراسس تھا ،مصطفی نواز کھوکھر

جی بی انتخابات 8فروری کا ری پلے تھا ، یہ الیکشن نہیں، سلیکشن پراسس تھا ،مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد(آئی پی ایس )اپوزیشن رہنمامصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے جی بی الیکشن 8 فروری کا ری پلے تھا یہ سلیکشن پراسس تھا الیکشن نہیں سسٹم کو اس نہج پر نہ لے کر جائیں کہ پورا پاکستان سسٹم کو بے معنی سمجھ لے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلوچستان کے نوجوان اس نظام کی وجہ سے دور ہوگئے ہیں ۔ جی بی میں ریوڑیوں کی طرح اقتدار بانٹا جائے گا ۔ ہم اس کو الیکشن نہیں سمجھتے اور نہ ہی اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیا گیا ،لوگوں کو صوبہ بدر کرتے رہے ہیں ۔ آزاد کشمیر میں تشویش ناک صورتحال ہے ، ملک کا حساس حصہ ہے ، بھارت اس موقع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا ۔ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی اسیران کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔