Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانآزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا،اسلحہ برآمد

آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا،اسلحہ برآمد

مظفرآباد(سب نیوز)آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں انتشاری ٹولے کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ضلع انتظامیہ اور پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جے اے اے سی کے مظفر آباد میں واقع مرکزی دفتر کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر سیل کردیا۔
پولیس کی طرف سے تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا، چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود کوئی احتجاج یا نعرہ بازی دیکھنے میں نہیں آئی۔ماہرین کے مطابق چھاپے میں اسلحہ برآمدگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ٹولہ نام نہاد عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے درپے ہے، ریاستی رٹ کے نفاذ، قانون کی حکمرانی اورعوامی نظم و ضبط کے تحفظ کے لیے ایسی قانونی کارروائیاں ناگزیر ہوتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔