بیجنگ :آن لائن پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک چین کی سال 2026 کی مجموعی فلمی باکس آفس کلیکشن 16 بلین یوآن سے تجاوز کر چکی ہے۔ان میں، فلم “ڈیئر یو” (Dear You) کی مقبولیت اور باکس آفس آمدن میں ریلیز کے بعد سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
فی الحال اس کی کمائی 1.6 بلین یوآن سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ عارضی طور پر 2026 کے سالانہ باکس آفس میں دوسرے نمبر پر ہے۔چاؤشان (Chaoshan) کی ثقافتی بنیادوں سے جڑی اور عالمی یادگاری ورثہ “چیاوپی” (Qiaopi) ثقافت یعنی سمندر پار مقیم چینیوں کی جانب سے اپنے خاندانوں کو بھیجے گئے خطوط اور رقوم پر مبنی ایک مخصوص ثقافتی ورثے کے پس منظر پر مبنی ایک مقامی زبان کی فلم کے طور پر، “ڈیئر یو” (Dear You) نے چین میں اپنی ریلیز کے بعد سے ہی، اپنی جذباتی کہانی اور حقیقت سے قریب پیشکش کے باعث وسیع پیمانے پر ناظرین کی پذیرائی حاصل کی ہے۔5 جون کو، فلم “ڈیئر یو” (Dear You) نے باقاعدہ طور پر اپنے عالمی ریلیز کے منصوبے کا اعلان کیا۔
پہلے مرحلے میں یہ فلم 18 جون کو بیک وقت چین کے ہانگ کانگ اور مکاؤ، سنگاپور، ملائیشیا اور برونائی کے سینما گھروں کی زینت بنے گی؛ اس کے بعد یہ بتدریج امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، ویتنام اور دیگر کئی ممالک اور خطوں میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

