اسلام آباد(سب نیوز )خیبر پختون خواہ کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستانی نژاد ممتاز امریکی بزنس مین اور پاک امریکن شکاگولینڈ چیمبر اف کامرس کے صدر نوید انور کی ملاقات ۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے نوید انور کی پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری تعلقات کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہا .
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوید انور نے کہا کہ آئندہ سال اپریل میں ایک کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے، امریکہ سے آنے والے کاروباری وفد کی پاکستان آمد کا مقصد مختلف منصوبوں پر تعاون اور پیشرفت کو تیز کرنا ہے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے،تجارت کے فروغ، نوجوانوں کی ہنر مندی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے منصوبوں میں سہولیات فراہم کریں گے،
بیرون ملک پاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی کو سراہتے ہیں،۔
