ہومپاکستانریئر ایڈمرل خیبر زمان نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی

ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی

کراچی (سب نیوز)ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے فلیٹ ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی تقریب کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل خیبر زمان ایئر وار کالج کراچی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول پوسٹ گریجویٹ کالج امریکا کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں اپنے بحری کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
ریئر ایڈمرل خیبر زمان کی اہم تعیناتیوں میں کمانڈر فیلڈ اینڈ آپریشنل سی ٹریننگ، نیول سیکریٹری اور وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری تھری کے عہدے شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔