غزہ سٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق علی الصبح ہونے والے حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جب کہ الشاطی پناہ گزین کیمپ میں بھی ایک فلسطینی شہید ہوا۔
فلسطینی سول ڈیفنس نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
فلسطینی گورنمنٹ میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 3 ہزار سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں جس کے نتیجےمیں 900 فلسطینی شہید اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

