Saturday, May 23, 2026
ہومپاکستاناوگرا میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات، ایف آئی اے کا ممبر آئل زین العابدین قریشی کو نوٹس

اوگرا میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات، ایف آئی اے کا ممبر آئل زین العابدین قریشی کو نوٹس

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)میں مبینہ کرپشن پر ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں جہاں اوگرا کے ممبر آئل زین العابدین قریشی کو کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔پیٹرول اسٹاک میں ہیرا پھیری، قومی خزانے کو نقصان اور ریگولیٹری اختیارات کے غلط استعمال پر تفتیش کی جارہی ہے۔

اس سلسلے میں ممبر آئل اوگرا زین العابدین قریشی کو کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا ہے، انہیں 25 مئی کو صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق پیٹرول مصنوعات کے ذخائر چھپانے، غلط رپورٹ اور کلیمز میں فراڈ پر تفتیش کی جارہی ہے۔ کال اپ نوٹس کے مطابق ممبر آئل ٹرمینل آپریٹرز کے ساتھ ملی بھگت پر تفتیش کی جائے گی، آئل سپلائی چین، اسٹاک مانیٹرنگ اور قیمتوں کے نظام کی نگرانی رکن آِئل کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ایف آئی اے نے اوگرا حکام سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔