Saturday, May 23, 2026
ہومبریکنگ نیوزسابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد:(آئی پی ایس) سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریڈ گراؤنڈ میٹرو سٹیشن کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت خاتون مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کر رہی تھیں جو حادثے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئی ، جس کے بعد از شناخت سابق سفیر ایاز وزیر کی بیٹی ریان وزیر کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے ورثا کے حوالے کردی گئی۔

علاوہ ازیں سابق سفیر کی بیٹی کے کار حادثے کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دیں، اِس کے علاوہ تیز رفتاری اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے خطرات ایک بار پھر اسلام آباد میں نمایاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔