Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانوزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان نیوی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاوس میں پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے خصوصی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق، اس ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور خاص طور پر پاک بحریہ کے حوالے سے اہم پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعظم نے پاک بحریہ کی کارکردگی اور دفاعِ وطن کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔نیول چیف نے وزیرِ اعظم کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔