Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانخیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں، شاہانہ اخراجات اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے،عطا تارڑ

خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں، شاہانہ اخراجات اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں، کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں۔ شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نا اہلی کے علاوہ اِن وزرا اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں۔ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائے گی جو 12 سال سے زائد عرصے میں بہتر نہیں ہو سکی؟ صوبے کے معاملات اتنے برے کبھی بھی نہیں تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔