ہوماسلام آبادٹی وی سی جے اے اور مونال گروپ کا تاریخی فلاحی معاہدہ، ممبران کے لیے خصوصی رعایتوں کا اعلان

ٹی وی سی جے اے اور مونال گروپ کا تاریخی فلاحی معاہدہ، ممبران کے لیے خصوصی رعایتوں کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز) ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان اور معروف مونال گروپ کے درمیان ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تفریحی سہولیات کی فراہمی کا فلاحی معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر مونال گروپ کے سی ای او حسان بٹ اور ٹی وی سی جے اے کے صدر محمد کاشف عباسی نے باضابطہ تحریری دستخط کیے۔

WhatsApp Image 2026 10 27 at 6.59.48 PM


معاہدے کے تحت ٹی وی سی جے اے ممبران، ان کی بیگمات، بچوں اور والدین کو ڈائنو ویلی پارک، ایم ون ٹریکس لیک ویو پارک اسلام آباد اور جنگل اسٹوری کی تمام رائیڈز پر 50فیصد خصوصی ڈسکاونٹ حاصل ہوگا، جبکہ مونال گروپ کے ریسٹورنٹس اور فوڈ کیوسک پر منظور شدہ پے پاک ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر 20سے 30فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

1 2


صدر محمد کاشف عباسی نے کہا کہ یہ معاہدہ کیمرہ مین جرنلسٹس اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے مونال گروپ کے سی ای او حسان بٹ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔پارکس میں رعایت کے لیے ٹی وی سی جے اے کا آفیشل ممبرشپ کارڈ 20262029 جبکہ ریسٹورنٹس میں رعایت کے لیے منظور شدہ پے پاک کارڈ ضروری ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔