Saturday, May 9, 2026
ہوماسلام آبادآئی نائن فائرنگ واقعہ ، ملک نوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا

آئی نائن فائرنگ واقعہ ، ملک نوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا

اسلام آباد،تھانہ آئی نائن کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ملک نوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق نائنتھ ایونیو پر نامعلوم ملزمان نے ویگو گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے،فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ایک زخمی ملک نوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ایس پی انڈسٹریل ایریا کی سربراہی میں پولیس ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔