Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے،“آئرن کلاڈ” اسٹریٹجک شراکت داری پر بھی بات چیت ہوگی

وزیراعظم رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے،“آئرن کلاڈ” اسٹریٹجک شراکت داری پر بھی بات چیت ہوگی

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ چین 23 سے 25 مئی تک متوقع ہے، دورے کے دوران چینی صدر ژی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں طے پا گئی ہیں۔

وزیراعظم کی پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان “آئرن کلاڈ” اسٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔