Thursday, May 7, 2026
ہومتازہ ترینچین-امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں، چینی وزیر خارجہ

چین-امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں اسٹیو ڈائنز کی قیادت میں امریکی کانگریس کے سینیٹرز کے ایک وفد سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ کی کانگریس کی دو سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز کا پہلا دورہ چین ہے جو اہم علامتی اہمیت رکھتاہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وفد کے ارکان اس دورے کے ذریعے چین کے نئے ترقیاتی حالات کا مشاہدہ کریں گے ، تعلقات کے نئے پل قائم کریں گے ، تعاون کے نئے شعبے دریافت کریں گے اور چین- امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی میں نئی توانائی کا اضافہ کریں گے ۔

وانگ ای نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہیں اور عالمی استحکام کو متاثر کرتے ہیں۔ ایک سال سے زائد عرصے میں صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ نے ملاقاتوں اور فون کالز کا سلسلہ قائم رکھا ہے ۔ چین امریکہ کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے، تاکہ چین-امریکہ تعلقات مستحکم اور بہتر ہو ں اور دونوں ممالک سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں ۔

وانگ ای نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ امریکہ چین کو معروضی طور پر دیکھے گا ، چین کے بارے میں معقول ادراک حاصل کرے گا ، چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرے گا ، اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالے گا اور دونوں ممالک اور دنیا کے لیے فائدہ مند اقدامات کرے گا ، تاکہ دنیا کو مزید مثبت اور تعمیری پیغامات دیےجا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔