Thursday, May 7, 2026
ہومتازہ ترینچین،139واں کینٹن میلہ اختتام پذیر

چین،139واں کینٹن میلہ اختتام پذیر

بیجنگ : 139واں کینٹن میلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس سال میلے میں “نئی، سبز اور ذہین” مصنوعات، غیر ملکی خریداروں اور بڑے صنعتی اداروں کی تعداد سمیت کئی اہم اشاریے گزشتہ ادوار سے زیادہ رہے۔

جمعرات کے روزمنتظمین کے مطابق اس مرتبہ 220 ممالک اور خطوں سے 3 لاکھ 14 ہزار غیر ملکی خریداروں نے شرکت کی، جو 138ویں کینٹن میلے کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔ خاص طور پر امریکہ، آسٹریلیا اور کینیڈا سے آنے والے خریداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ “بیلٹ اینڈ روڈ” شراکت دار ممالک کی شرکت مستحکم رہی۔میلے میں 407 بڑی عالمی خریدار کمپنیوں اور 154 غیر ملکی تجارتی و صنعتی اداروں نے بھی شرکت کی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس مرتبہ میلے کے دوران متوقع برآمدی معاہدوں کی مجموعی مالیت 25.7 ارب امریکی ڈالر رہی۔اعلان کے مطابق 140واں کینٹن میلہ 15 اکتوبر سے 4 نومبر 2026 تک گوانگ جو میں منعقد ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔