Wednesday, May 6, 2026
ہومپاکستانگلگت بلتستان الیکشن،پیپلز پارٹی نے ٹکٹس فائنل کر دیئے، امیدواروں کے نام سب نیوز پر

گلگت بلتستان الیکشن،پیپلز پارٹی نے ٹکٹس فائنل کر دیئے، امیدواروں کے نام سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز)مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزسید نئیر حسین بخاری نے گلگت بلتستان انتخابات 2026 کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کوالیکشن ٹکٹ جاری کر دیے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق گلگت، نگر، ہنزہ، سکردو، دیامر، غذر اور گھانچے کے مختلف حلقوں کیلئے امیدوار نامزد۔
جی بی ایل اے 1 گلگت سے امجد حسین آذر، جی بی ایل اے 2 سے جمیل احمد، جی بی ایل اے 3 سے آفتاب حیدر پارٹی امیدوار مقرر۔ نگر کے حلقوں جی بی ایل اے 4 اور 5 سے محمد علی اختر اور ذوالفقار علی مراد کو ٹکٹ جاری۔ہنزہ سے کرنل(ر)امتیاز الحق، سکردو کے چار حلقوں سے توقیر مہدی شاہ، سید محمد علی شاہ، فدا محمد نشاد اور راجہ ناصر علی خان امیدوار۔ دیامر کے حلقوں سے بشیر احمد خان، عطااللہ شاہ اور محمد نسیم جبکہ غذر کے حلقوں سے پیر سید جلال علی شاہ، نظیر احمد اور محمد ایوب شاہ امیدوار۔
گھانچے کے حلقوں سے ڈاکٹر عاشق حسین اور انجینئر محمد اسماعیل کو پارٹی ٹکٹ جاری۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے کلثوم جہانگیر، سعدیہ دانش، صبیحہ جبین مقدم اور خدیجہ اکبر سمیت آٹھ نام ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔ٹیکنوکریٹس نشستوں کیلئے ڈاکٹر شرافت استوری، علی مدد شیر، نیاز علی اور مومن جان کے نام شامل۔ سید نئیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پارٹی گلگت بلتستان میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے پرعزم ہے۔ نئیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی امیدوار عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 05 06 at 9.43.31 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔