Monday, May 4, 2026
ہومبریکنگ نیوزنائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، ملک میں ریفائنریز اورآئل اسٹوریج تنصیبات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، ملک میں ریفائنریز اورآئل اسٹوریج تنصیبات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھرکی ریفائنریز اور آئل اسٹوریج تنصیبات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اعلامییکے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر آئی ٹی، وزیرمملکت خزانہ، سیکرٹریز پیٹرولیم و داخلہ اور اعلی حکام شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، اضافی سکیورٹی اقدامات کے اخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی۔نائب وزیراعظم آفس کے مطابق اسحاق ڈار نے موجودہ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے اہم توانائی تنصیبات کے تحفظ اور ملک بھر میں بلاتعطل ایندھن فراہمی یقینی بنانیکے عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم، تیل اور لبریکنٹس کے ذخائر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ جون 2026 کے تیسرے ہفتے تک ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں، سپلائی کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، مثر نگرانی اور پیشگی سپلائی چین منیجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔