Monday, May 4, 2026
ہومتازہ ترینامریکہ کو پاکستان کی خطے میں قیادت اور کردار پر اعتماد ہے،محمد عارف

امریکہ کو پاکستان کی خطے میں قیادت اور کردار پر اعتماد ہے،محمد عارف

کیلیفورنیا(سب نیوز)کیلیفورنیا میں گورنر کے امیدوار محمد عارف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ دوستی اور بہتر تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
اپنے ایک بیان میںمحمد عارف کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا میں امن کے فروغ کے لیے مسلسل کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان کے مطابق امریکہ کو پاکستان کی قیادت اور خطے میں اس کے مثبت کردار پر اعتماد ہے، خاص طور پر مسلم دنیا کی نمائندگی اور رہنمائی کے حوالے سے۔
محمد عارف نے کہا کہ ان کے تجزیے کے مطابق آئندہ دنوں میں خطے میں مفاہمت اور بہتر سفارتی تعلقات کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، جن میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی بھی شامل ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف سعودی عرب بلکہ ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی تعلقات میں توازن اور سفارتکاری کے ذریعے مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔