کیلیفورنیا(آئی پی ایس ) امریکا میں پاکستانی نژاد سیاستدان محمد عارف جون 2026 میں ہونے والے کیلیفورنیا گورنر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ محمدعارف جو کیلیفورنیا میں امیگرینٹ آرگنائزر اور امریکن ریسرچ فار امیگریشن فاونڈیشن کے چیئرمین بھی ہیں، اپنی سیاسی سرگرمیوں میں واحد امیگرینٹ قیادت کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
کیلیفورنیا میں انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی منظوری سیکریٹری آف اسٹیٹ شرلی این ویبر، پی ایچ ڈی نے دی ۔ اس سال کے انتخابات میں دو درجن سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ موجودہ گورنر گیون نیوزوم تیسری مدت کے لیے نامزد نہیں ہو سکتے۔سیاسی ماہرین کے مطابق، چونکہ کیلیفورنیا میں ریپبلکنز کی حالیہ پوزیشن کمزور ہے، اس سال کے الیکشن میں جمہوری پارٹی کے مختلف امیدواروں کی تقسیم کے باعث دو ریپبلکنز بھی عام انتخابات تک پہنچ سکتے ہیں۔
محمد عارف نے کہا کہ لاس اینجلس سے وینچورا کاونٹی تک درجنوں “نو کنگز” احتجاجات اس ہفتے کے آخر میں جنوبی کیلیفورنیا میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف منعقد ہوں گے۔ اس احتجاجی تحریک کے تحت کہا گیا ہے کہ 3ہزارسے زیادہ منصوبہ بند مظاہروں میں سے تقریبا دو تہائی شہری علاقوں سے باہر ہوں گے اور توقع ہے کہ ملک بھر میں 9 ملین سے زائد افراد حصہ لیں گے، جسے ماہرین امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاج کے دن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
