Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانوزیر اعظم (آج )اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے

وزیر اعظم (آج )اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان (آج) جمعہ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کریں گے جو امریکا کے وقت کے مطابق 4 بج کر 35 منٹ پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متعلق اقوامِ متحدہ کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق وزیر اعظم کا خطاب رات کو 1 بج کر 35 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔ورچل خطاب کے موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود ہوں گے۔ خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی فوج کے ظلم و بربریت سے آگاہ کرتے ہوئے مودی کا سفاک چہرہ بے نقاب کریں گے۔ خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔ دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال اور پاکستان کی وائرس سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر بھی گفتگو ہوگی۔ افغانستان کی صورتحال کے متعلق پاکستان کا نقط نظر پیش کیا جائے گا۔اس دوران وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلیوں اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبے پر بھی روشنی ڈالیں گے اور ماحولیاتی آلودگی، گرین ہاوس اثرات، گلیشیئرز کے پگھلنے سے پاکستان کو ہونے والے نقصانات اور ان کے ازالے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر آگاہی دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔