Saturday, May 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزسعودی عرب نے حج کیلئے15سال عمرکی پابندی چندگھنٹوں بعد واپس لے لی

سعودی عرب نے حج کیلئے15سال عمرکی پابندی چندگھنٹوں بعد واپس لے لی

اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی چند گھنٹوں بعد واپس لے لی۔ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی ہے اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت بحال کر دی گئی ہے۔

پی اے اے کے مطابق 15 سال سے کم عمر عازمین پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے سابقہ پالیسی بحال کردی ہے جس کے تحت 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کے اہل قرار دے دیے گئے ہیں۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ 15 سال پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل پی اے اے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ 15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور 3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہوگی اور ان کے حج ویزے بھی منسوخ قرار دے دیے گئے ہیں۔ تاہم چند گھنٹوں بعد ہی سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی چند گھنٹوں بعد واپس لے لی اور اب 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کے لیے جاسکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔